لکھنو،25اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے چترکوٹ میں ڈاکوؤں کے ساتھ تصادم میں شہید ہوئے داروغہ جے پرکاش سنگھ کا جمعہ کو جونپور کے نیوریا میں آخری رسومات کی گئی۔یوگی حکومت نے شہید کو بہادری کے لئے گیلنٹری میڈل یعنی بہادری ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔اس دوران صوبے کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سلکھان سنگھ نے شہید کے والد سے تعزیت کی۔ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل آنند کمار نے بتایا کہ جمعرات کو تصادم میں شہید ہوئے داروغہ جے پرکاش سنگھ کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے آنند کمار اور حکومت کے وزیر مہندر سنگھ ان کے آبائی گاؤں گئے۔ساتھ ہی لکھنؤ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک کمار سمیت تمام پولیس اہلکاروں نے ایک ایک دن کی اپنی تنخواہ شہید کے اہل خانہ کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دیپک کمار نے کہا کہ شہید داروغہ جے پی سنگھ کو لکھنؤ پولیس کا سلام!ان کے خاندان کو لکھنؤ پولیس کی جانب سے داروغہ سے لے کر ایس ایس پی تک اپنی ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔غور طلب ہے کہ بدھ دیر رات پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ خونخوار ببلی کول گینگ جنگل کنارے کے گاؤں نہی چریا کے قریب محکمہ جنگلات کی چوکی کے ارد گرد موجود ہیں۔اس پر پولیس نے مؤاور مانک سرکل کی دو پولیس ٹیمیں بنا کر جنگل کی طرف روانہ کی۔دراصل پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے گولیاں چلانی شروع کر دیں تھی۔پولیس جب تک سنبھلتی تب تک داروغہ جے پرکاش سنگھ کے پیٹ اور پاؤں میں دو گولیاں لگ چک تھی۔پولیس انہیں جنگل سے باہر لاتی، اس سے پہلے ہی ان کی موت ہو چکی تھی۔